چین کے چڑیا گھر میں زیبرا کا ملازم پر حملہ‘ جان بچ گئی

Feb 03, 2017

بیجنگ(صباح نیوز)چین کے چڑیا گھر میں زبیرا نے جانوروں کی دیکھ بھال کرنےوالے ملازم پرحملہ کر دیا‘ ملازم کی جان بچ گئی۔زیبرا نے پہلے ملازم کے ہاتھ پر کاٹا اور پھر اسکا ہاتھ منہ میں دبا کر اسے گھسیٹتا ہوا دور لے گیا۔موقع پر موجود کچھ افراد نے جان بچائی۔واضح رہے کہ چند روز پہلے چین ہی کے ایک چڑیا گھر میں چیتے کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں