سکھر:2 افراد کی رہائی کیلئے احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد زخمی گرفتار

سکھر (آئی این پی) سکھر میں پولیس احتجاج کیلئے آنے والے مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، لا ٹھی چارج کیا، بندر روڈ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جھڑپ کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس نے گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔ سکھر کے علاقے ڈریہا کی کھوسہ برادری کے افراد گرفتار دو افراد غلام مجتبیٰ، غلام مرتضیٰ کی رہائی کے لیے پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پریس کلب کی طرف آرہے تھے کہ پولیس کی بھاری نفری نے پریس کلب پہنچنے سے قبل ہی بندر روڈ پر دھر لیا اور لاٹھی چارج شروع کردیا اہلکار مظاہرین کوگھسیٹ کر پولیس موبائلوں میں ڈالتے رہے پولیس اہلکاروں نے اس دوران مظاہرین کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے اور گا ڑیاں بھی اپنی تحویل میں لے لیں۔ واضح رہے کہ مظاہرین کی جانب سے گذشتہ کئی دنوں سے ایس ایس پی سکھر کے خلاف روزانہ احتجاج ہو رہا تھا پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائل پر پتھرائو سمیت دیگر مقدمات درج کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...