شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار) تھانہ فیروزوالہ کی چوکی لبان والا پولیس نے گزشتہ روز جمشید نامی شخص کے گھر چھاپہ مار کر وہاں سے شاہدہ بی بی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف 2 کلو چرس کا مقدمہ درج کردیا تو شاہدہ بی بی کے ورثاء نے ایس پی انوسٹی گیشن کو درخواست دی، تفتیش میں ثابت ہوگیا کہ شاہدہ بی بی منشیات فروش ہے جس پر شاہدہ بی بی کی والدہ اور اس کے عزیز واقارب نے کالا خطائی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس چوکی پر حملہ کرکے کرسیاں اور میز وغیرہ توڑ ڈالے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ شاہدہ بی بی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف درج ہونیوالا مقدمہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہے پولیس ہمارے ساتھ انتقامی کارروائی کررہی ہے۔
فیروز والا: چوکی لبان والا میں مسلح افراد کی توڑ پھوڑ، سنگین نتائج کی دھمکیاں
Feb 03, 2017