ڈیرہ مراد جمالی (آئی این پی) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ورثا نے شہید کانسٹیبل کی نعش کو سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے قومی شاہراہ پر ہرقسم کی ٹریفک کی آمدورفت بند ہو گئی۔ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل امیر بخش جکھرانی جاں بحق ہو گیا تھا۔ مظاہرین دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ڈیرہ مراد جمالی: پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ورثا کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج‘ ٹریفک جام
Feb 03, 2017