لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاء اینڈ جسٹس کمشن پاکستان نے زیر التوا مقدمات پر مبنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کی اعلی اور ماتحت عدالتوں میں مجموعی طور پر 19 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں۔ زیر التوا مقدمات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ، چاروں صوبائی ہائیکورٹس، وفاقی شرعی عدالت سمیت ملک بھر کی ماتحت عدلیہ میں مجموعی طور پر 19لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔ سپریم کورٹ میں31 ہزار 828، لاہور ہائیکورٹ میں نومبر 2016 تک 1لاکھ 54ہزار 605مقدمات زیر التوا تھے، پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں12لاکھ 68 ہزار 602 وفاقی شرعی عدالت میں658۔ سندھ ہائیکورٹ میں دسمبر 2016 تک 85 ہزار 364 مقدمات زیر التوا رہے۔ سندھ کی ضلعی عدلیہ میں1لاکھ 18ہزار 686 ، پشاور ہائیکورٹ میں30ہزار887، ضلعی عدلیہ کے پی کے میں1لاکھ87ہزار990 مقدمات زیر التواء ہیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں 6ہزار158، ضلعی عدلیہ میں12ہزار995مقدمات، اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں 13،955 جبکہ ضلعی عدلیہ میں31 ہزار227 مقدمات زیر التوا ہیں۔
عدالتوں میں 19 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں: لاء اینڈ جسٹس کمشن
Feb 03, 2017