پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نماز ظہر کیلئے ضروری انتظامات کرنے کا حکم، نوٹی فکیشن جاری

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نماز ظہر کے لئے ضروری انتظامات کرنے کا حکم، تمام گرلز و بوائز سکولوں میں ظہر کی نماز ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت شہر بھر کے سرکاری سکولوں میں نماز ظہر کے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیںسکول سربراہان کو نماز ظہر کے لئے ضروری انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا سکول سربراہان اساتذہ، ملازمین،طلبہ و طالبات کے لئے نماز ظہر کے لئے انتظامات کئے جائیں نان سیلری بجٹ سے جائے نماز، ٹوپیاں خریدی جائیں گی نوٹیفکیشن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام گرلز و بوائز سکولوں میں ظہر کی نماز ادا کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...