زرداری اور بلاول بھٹو کے انتخابی حلقوں کے ارکان اسمبلی سے استعفے لے لئے گئے

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے متعلقہ حلقوں کے پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی سے استعفے لے لئے گئے ہیں۔ آصف زرداری کی وطن واپسی کے شیڈول کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کئے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری الیکشن لڑیں گے لیکن اس بات کا فیصلہ ان کی وطن واپسی کے شیڈول کے بعد کیا جائے گا اور اس بات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ بلاول بھٹو پہلے الیکشن لڑیں گے یا آصف زرداری پہلے الیکشن لڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...