راجہ شکےل احمد کی رٹ پٹےشن،چےف سےکرٹری پنجاب خود معاملات دےکھےں،عدالت عالےہ

Feb 03, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب مامون رشےد شےخ نے چےف سےکرٹری پنجاب کےپٹن (ر) زاہد سعےد کو ضلع کونسل راولپنڈی کی تحصےل کوٹلی ستےاں اور مری کی بعض ےونےن کونسلوں کے انتخابات کرانے ، ان تحصےلوں کی ےوسےز مےں الےکشن نہ ہونے سے ضلع کونسل کا الےکٹورل کالج نامکمل ہونے ، اس دوران ضلع کونسل کے چےئرمےن اور وائس چےئرمےن کا الےکشن نہ ہونے اور مخصوص نشستوں پر الےکشن کرادےنے کے حوالے سے خود معاملات دےکھےں اور اےک ماہ کے اندر ان امور کا فےصلہ کرےں عدالت عالےہ نے ےہ ہداےات راجہ شکےل احمد کی رٹ پٹےشن پر ان کے وکےل سردار عبدالرازق خان اےڈووکےٹ کے دلائل سننے کے بعد جاری کےں جن مےں کہا گےا ہے کہ ےہ رٹ پٹےشن چےف سےکرٹری پنجاب کو بھجوائی جاتی ہے وہ اس پر فےصلہ کرےں قبل ازےں فاضل وکےل نے کہا کہ راولپنڈی کی سات تحصےلوں مےںکوٹلی ستےاں بھی اےک تحصےل ہے جبکہ دوسری تحصےل مری کی بھی چھ ےوسےز کے الےکشن نہےں ہوئے حلقہ بندےوں کا معاملہ جوں کا توں حل طلب ہے جس سے شہرےوں کے بنےادی حقوق متاثر ہےں ان دلائل کے بعد عدالت عالےہ نے پٹےشن مےں اٹھائے گئے نکات کا معاملہ حل کرنے کےلئے اسے چےف سےکرٹری کو بھجوادےا۔

مزیدخبریں