راولپنڈی (نےوز رپورٹر)گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وکلاءنے قانون کی حکمرانی قائم کرنے،عدل و انصاف کی فراہمی میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں بحالی جمہوریت کے لئے لازوال خدمات سر انجام دی ہیں۔ یہ بات انہوںنے پنجاب ہاوس اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن)لائرزونگ کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں پاکستان مسلم لیگ(ن)لائرز فوم پاکستان کے صدر ملک اسرار، سیکریٹری محمد ارشد خان جدون، سینئر نائب صدر ملک محمد صدیق اعوان،سیکریٹری فورم احسن محمود ستی، راجہ مقصود ، رانا خاور ، نائب صدر نوید رضا مغل ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ملک عبدالوحید، دستگیر بٹ، طالب حسین عباسی، ارشد محمود ملک، ناصر شہزادشامل تھے۔گورنر پنجاب نے مقدمات کی پیروی اور عدالتی نظام کی بہتری کے لئے وکلاءکے تعاون او ر کو سراہا اور کہا کہ وکلا ءنے انصاف کی فراہمی میں مدد دی ہے اور جمہور ی اداور ں کے استحکام اور ملک میں جمہور ی قدروں کو پروان چڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع وکلاءنے گورنر پنجاب کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور وکلاءتنظیموںکی طرف سے سے عدالتی سسٹم کی مضبوطی کےلئے خدمات کے بارے میںبتایا۔