اسلام آباد( رستم اعجاز ستی /نامہ نگار) قومی احتساب بےورو( نےب) نے سےاست دانوں، بےورو کرےٹس اور سابق جرنےلوں کےخلاف مےگا کرپشن کے179مقدمات مےں سے24مقدمات کو بند کر دےا ہے،10مقدمات کو رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگےن کے تحت بند کےا گےا ہے جبکہ 14مقدمات کو نےب کے موقف کے مطابق عدم ثبوت کی بناءپر بند کےا گےا ہے، ذرائع کے مطابق نےب کی جانب سے مےگا کرپشن کے179مقدمات سے متعلقہ تازہ ترےن صورتحال کو وےب سائٹ پر بھی ڈال دےا گےا ہے جس مےں نےب کو مےگا کرپشن کے ابتدائی طور پر179مقدمات رےفر کئے گئے،179مقدمات مےں سے81مقدمات کی انکوائری کے مرحلے پر تھے جن مےں سے29مقدمات کی انکوائرےوں کو اگلے مرحلے تحقےقات مےں تبدےل کےا گےا، چھ مقدمات کو رضا کارانہ واپسی اور گےارہ مقدمات کو عدم ثبوت کی بناءپر بند کےا گےا جبکہ اےک کا رےفرنس دائر کےا گےا، ابتدائی طور پر52مقدمات تحقےقات کے مرحلے مےں تھے جب مزےد29مقدمات کو تحقےقات مےں تبدےل کےا گےا تو تحقےقات کے مرحلے مےں بھی مقدمات کی تعداد81ہو گئی جن مےں سے45مقدمات کا رےفرنس دائر کےا گےا، چار مقدمات پلی بارگےن جبکہ تےن عدم ثبوت کی بناءپر بند کئے گئے، ابتدائی طور پر46مقدمات کا رےفرنس احتساب عدالتوں مےں انڈر ٹرائل تھا جبکہ مزےد45مقدمات کا رےفرنس دائر کرنے سے ےہ تعداد91ہو گئی تاہم 91انڈر ٹرائل رےفرنس مےں سے تاحال صرف دو مقدمات مےں ملزمان کو سزا ہوئی جو کہ اسوقت تک ماےوس کن سزا کی شرح ہے، تازہ ترےن صورتحال کے مطابق اسوقت179مقدمات مےں سے35کی انکوائری،29کی تحقےقات ہو رہی ہے جبکہ89عدالتوں مےں زےر سماعت ہےں۔