عالمی یوم حجاب منایا گیا، خواتین کو پردے کی آزادی ہونی چاہئے : برطانوی وزیراعظم

Feb 03, 2017

لاہور/نیویارک/لندن(صباح نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم حجاب منایا گیا۔ اس موقع پر نیویارک میں امریکی پرچموں کو سر پر حجاب کی صورت میں باندھ کر مسلم اور غیر مسلم خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،برطانوی وزیر اعظم بھی یورپ بھر میں حجاب کے خلاف کریک ڈائون پر بول اٹھیں اورکہا کہ خواتین کو کیا پہننا ہے ،یہ ان کی چوائس ہونی چاہیے۔نیویارک کے سٹی ہال کے اجتماع میں خواتین امریکی پرچم سروں پر باندھ کر جمع ہوئیں،جن میں صرف مسلم خواتین ہی نہیں بلکہ غیر ملکی خواتین بھی شامل تھیں،جوڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہوئی تھیں۔برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد رکن تہمینہ شیخ نے وزیراعظم تھریسامے پر زور دیا وہ خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کریںجس پر تھریسامے نے کہا خواتین کو حجاب پہنے میں آزادی ہونی چاہیے۔خواتین کو کیا پہننا ہے یہ ان کی مرضی ہونی چاہیے۔عالمی حجاب ڈے کے موقع پر مسلمان خواتین سے اظہار یک جہتی کیلئے کئی ملکوں میں خواتین نے حجاب پہنا اور اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔

مزیدخبریں