لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب حکومت کی طرف سے فوجداری قوانین کی متعدد شقوں میں ترامیم کی منظور ی دیدی جس کے مطابق ضابطہ فوجداری کے سیکشن 173،161،510میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مجوزہ ترامیم کے ڈرافٹ مطابق قتل سمیت دیگرمقدمات میں جھوٹی گواہی دینے والے کاجرم ثابت ہونے پرکم ازکم 3سال قیداور زیادہ سے زیادہ متعلقہ مقدمہ کی سزاسنائی جاسکتی ۔سیکشن 173کے تحت تفتیش میں پراسکیوٹراختیارات کم ہیں جنہیں بڑھانے کی سفارش کی گئی،سیکشن 161کے تحت مقدمات میں جھوٹی گواہی دینے والوں کے لیے سزا کم ہے جسے3سال قید کی سزا تجویز کی گئی ،سیکشن510کے تحت کے ڈی این اے اورفرانزک شہادت کی اہمیت کم ہے جسے اعلی درجہ کی شہادت قراردینے کی تجویز کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کیبنٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کر کے وفاقی وزارت قانون کو بھجوادی گئی ہیں۔