ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے باعث عراقی خاتون ہلاک

لندن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے باعث ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی گرین کارڈ کی حامل75 برس کی خاتون اپنے بیٹے کے پاس عراق گئی تھی۔ برطانوی اخبار کے مطابق خاتون کا بیٹا 2003 سے 2008 تک عراق میں امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکا ہے۔ حکام نے خاتون کو عراق سے واپس جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس کے باعث بیمار خاتون چل بسی۔ خاتون کا گھرانہ خلیجی جنگ کے دوران امریکا منتقل ہو گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن