گھریلو اشیا پر اضافی ٹیکس کیخلاف درخواست چیئرمین ایف بی آر‘ وفاقی حکومت سے جواب طلب

Feb 03, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو اشیا پر2 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کیخلاف دائر درخواست میں چیئرمین ایف بی آر اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔فاضل عدالت نے افضل ٹریڈرز کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر گھریلو اشیا پر دو فیصد ٹیکس لگایا جبکہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے ایف بی آر کو نہیں۔فاضل عدالت سے استدعا کی گئی کہ گھریلو اشیا پر ٹیکس وصولی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چیرمین ایف بی آر اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں