بحریہ ٹائون کیجانب سے کراچی میں مخدوش عمارت کے متاثرہ خاندانوں میں چیکوں کی تقسیم

Feb 03, 2017

کراچی (پ ر) بحریہ ٹائون کی جانب سے VCEبحریہ ٹائون زین ملک نے پاکستان چوک کراچی میں منہدم ہونے والی خستہ حال عمارت کے متاثرہ خاندانوں میں 18لاکھ فی خاندان کے حساب سے امدادی چیکس تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ پاکستان چوک میں واقع 4 منزلہ عمارت جو 1835ء میں تعمیر کی گئی تھی خستہ حال ہونے کے باعث گر گئی تھی۔ اس دلخراش واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے ان متاثرہ خاندانوں کی بھرپورمالی امداد کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں