جنوبی کورےا کے خلاف ڈبل میچ جیت کر ٹائی نام کرینگے: اعصام الحق

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ڈیوس کپ ایشیا اوشینیاگروپ ون 2018ءکے مینزسنگلز کے دونوں میچز میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کل ڈبل میچ جیت کر یہ ٹائی جیت لیں گے۔میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعداعصام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا بہت بہت کرم ہے اور جیت پر بہت خوش ہوں، میچ سے پہلے اندازہ تھاکہ سون ووکون پرپریشر ہوگا۔ میں نے میچ میں تجربہ استعمال کیا جسکا ثمر ملا۔ اپنی سروس پر فوکس کیا تاکہ گیم میں ثابت قدم رہ سکوں۔ انہوں نے کہا کہ گراس کورٹ کے علاوہ ہوم گراﺅنڈ اور ہوم کراﺅڈ کا ایڈ وانٹیج حاصل تھا ،ورلڈ نمبر 178اور ایشیئن نمبر تین کے مقابلے میں کامیابی بڑا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ جیت پر بہت خوش ہوں،امید ہے کہ ڈبلزمیچ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔عقیل خان نے کہا کہ دوسرے میچ میں بڑا دباﺅ تھا ،کورٹ سلو تھا ،میں نے بڑے بریک پوائنٹ بچائے 

ہیں،مجھے ٹیم اور شاقین نے بہت سپورٹ کیا۔ قومی ٹیم کے نان پلیئنگ کپتان حمید الحق نے کہا کہ ہفتہ کو ہونے والے میچز کی رات کو پلاننگ کریں گے ،کورین ٹیم ایشیاءکی بہت بڑی ٹیم ہے تاہم ہمارے دونوں کھلاڑیوں نے جان لڑا دی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں کامیابی نصیب کی۔

ای پیپر دی نیشن