لندن: مسجد کے باہر نمازیوں پر گاڑی چڑھانے والے ملزم کو 43برس قید

Feb 03, 2018

لندن(اے ایف پی) لندن میں مسجد کے باہر نمازیوں پر گاڑی چڑھا کر ایک کو مارنے والے برطانوی ملزم ڈیرن اوسبورن کو عدالت نے 43 برس قید کا حکم سنایا، یاد رہے 19 جون کو ملزم نے شمالی لندن میں فنسبری میں نمازیوں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں مکرم علی جاں بحق ہوگیا تھا عدالت نے کہا واقعہ دہشت گردی تھا ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا اور کہا گاڑی کوئی اور چلا رہا تھا۔ 

لندن/ ملزم سزا

مزیدخبریں