جامعات کو اکھاڑہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: احسن اقبال

Feb 03, 2018

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جامعات کو دنگل کا اکھاڑہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ جامعات میں تدریسی اور تحقیقی ماحول ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ گزشتہ روز جاری ایک بیان میں وزیرداخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں امن و امان یقینی رکھنے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ سے ملکر اقدامات کئے جائیں۔

مزیدخبریں