عدالتوں کو ڈرانا دھمکانا اور الزامات لگانا منتخب عوامی نمائندوں کا شیوہ نہیں، اعجازالحق

چشتیاں (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ضیا)کے سربراہ اعجازالحق نے کہاہے کہ قانون ساز اسمبلیوں کے ممبران کو عدالتوں کابے حد احترام کرنا چاہئیے۔عدالتوں کو ڈرانا دھمکانا اور الزامات لگانا منتخب عوامی نمائندوں کا شیوہ نہیں۔انہیں قانون کے دائرے میں رہ کر بات کرنی چاہیئے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے نہال ہاشمی کو دی گئی سزابالکل درست ہے۔جو بھی عوامی نمائندہ عدلیہ کے خلاف بات کرے اسے سزا ملنی چاہیئے۔اس امر کا اظہار انہوں نے چشتیاں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ شاہ زیب قتل کیس کو ختم کرانے کیلئے ہر حربے استعمال کیئے گئے۔ملزمان کو بچانے کیلئے مقدمہ میں قانونی پیچیدگیاں اور رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان نے ا زخود نوٹس لیتے ہوئے دولت مند طبقے کی جیت کوہار میں تبدیل کردیا۔ پیسے کے بل بوتے پر ہر دولت مند ریمنڈ ڈیوس بننے کی کوشش کررہاہے۔ سیاستدان ایسے ہی قوم کو دھوکے دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیفارم پہننے والوں کے پاس اختیارات قوم کی امانت ہیں۔وہ اس امانت میں خیانت نہ کریں۔راﺅ انوار کی پشت پر کراچی کے بہت بڑے مافیا کا ہاتھ ہے۔راﺅ انوار کو گرفتار کرنا ہے تو بلاول ہاﺅس پر چھاپہ ماراجائے۔انہوں نے کہاکہ اگلے دوماہ بہت ہی اہم ہیں اورسینیٹ اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔
اعجازالحق

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...