ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے نشتر ہسپتال کے لئے اے ایچ ون این ون وائرس سے بچا¶ کے لئے کٹس‘ وینٹی لیٹرز کے لئے فلٹرز فراہم کر دئیے ہیں۔ مزید براں آئسولیشن وارڈ اور آئی سی یو سے جراثیم ختم کرنے کے لئے جدید آلات بھی بھی نشتر انتظامیہ کے حوالے کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز وی سی آفس میں انچارج وبائی امراض ڈاکٹر عطاءالرحمن نے وائس چانسلر کو بریفنگ جبکہ نرسز سمیت دیگر سٹاف کو ٹریننگ دی۔
آلات فراہم