قصبہ بصیرہ(نامہ نگار) نو منتخب وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جام یونس کا مظفرگڑھ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ پہنچنے پر وکلاءکی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور جام یونس کے حق میں نعرے لگائے اور مباکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جام یونس کا کہنا تھا کہ وکلاءکے حقوق کا تحفظ،قانون کی بالادستی ، بار اور بنچ کے درمیان خوشگوار تعلقات استوار کرنا ہمارا مشن ہے۔پہلے بھی وکلاءکی خدمت میں پیش پیش رہے اور اب بھی ہمارے دروازے تمام وکلاءکے لیے دن رات کھلے ہیں۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ میاں سہیل اختر ،جنرل سیکرٹری میاں امجد اصغر، سردار اشرف خان قلندرانی ،شاہد شہزاد قلندرانی،سلیم وقار اکرم خان،ملک مصطفےٰ کالرو ظفر اقبال انصاری و دیگر وکلاءبھی انکے ہمراہ تھے۔
جام یونس
قانون کی بالادستی اور وکلاءکے حقوق کا تحفظ مشن ہے: جام یونس
Feb 03, 2018