خانیوال(خبرنگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں پروقار تقریب منعقدکی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبرپنجاب بارکونسل تھے۔جاو ید ہاشمی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب بارکونسل ہاﺅس کی کمیٹیوں میں ہمارے گروپ کی شاندار کامیابی اللہ تعا لیٰ کاخاص فضل وکرم اور دوستوں کی دعاﺅں اورمحنت کانتیجہ ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال ہمارا گروپ اپوزیشن میں تھا جس کی وجہ سے بہت سے مسائل پیداہوئے۔شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ کے معاملے میںبھی اسی وجہ سے مسائل کاسامنا کرناپڑا۔انہوںنے کہاکہ ہمار ی جدوجہد کے نتیجہ میں ضلع کچہری ملتان واپس آئی۔انہوںنے کہاکہ ہماری کامیابیوںکا آغا زہوچکاہے۔کالے کوٹ کا تقدس اور وکلاءکو مضبوط بنائیںگے۔انہوںنے کہاکہ سید منصورشاہ سے نجات ملی۔ان کے دور میں اداروںکی بجائے شخصیات کو مضبوط کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے گروپ کی کامیابی کے پہلے روز ہی شیر زمان قریشی کا معطل شدہ لائسنس بحال ہوا۔اس طرح دیگروکلاءکے بھی لائسنس بحا ل کیے گئے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب بارکونسل کے پلیٹ فارم سے بار اور بینچ کے تعلق کو مزید بہتربنائیں گے۔اب رات کی تاریکی میں وو ٹ لسٹیں نہیں بنےں گی۔اب نہ ووٹ کاٹے جائیں گے اور نہ گلے۔انہوںنے کہاکہ ہمیشہ وکلاءاوربار کے وقار کو بلند کیا ۔انہوںنے کہاکہ میرا پنجاب بارکونسل سمینار سپوزیم کمیٹی کاچیئرمین منتخب ہونا میرے اور خانیوال کے لیے بڑااعزا ز ہے۔تقریب میں سینئر اراکین بار سید عبدالباری گیلانی ، چوہدری عبا س احمد،چوہدری خوشی محمد، خالد محموبسرا،اسحاق قادری،ملتان بار سے میڈم مہمونہ بخاری،مہررئیس سیال، راجہ سہیل ظفر، چوہدری ہا رو ن ،وزیراقبال نیازی،راﺅ بلند اختر،مبشر علی خان ڈاہا،سعید آصف باٹی،رانامظہر،راناعامر،امدا اللہ چوہان،نوید ارشد چوہدری،حافظ عبدا لمجید،شہلا رانا،بشریٰ لطیف اوردیگروکلاءنے جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل سمینار سپوزیم کمیٹی کاچیئرمین اور گروپ کی بھرپور کامیا بی پر پھولوں کے ہار اورگلدستے پیش کیے۔خوشی میںمٹھائی تقسیم کی گئی۔
جاوید ہاشمی