سخی سرور دربار پرواقع زائرین کمپلیکس پر پولیس کا قبضہ، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کو دادرسی کا حکم

ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سخی سرور دربار پر واقع زائرین کمپلیکس پر پولیس کے قبضے کے خلاف درخواست پرچیف ایڈمنسٹریٹرمحکمہ اوقاف پنجاب کو داد رسی کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میںٹھیکیدارمحمد عارف نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نیسال2007 ء میں سخی سرور دربار کا زائرین کمپلیکس 99 سال کی لیز پر ٹھیکہ پرحاصل کیاتاہم سال 2011 ء کے خود کش دھماکہ کے بعدپولیس کے اہلکاروں نے زائرین کمپلیکس پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ اس کی جانب سے ہر سال محکمہ اوقاف کو لیز کی رقم ادا کی جاتی ہے لیکن زائرین کمپلیکس پر قبضے کی وجہ سے درخواست گذار کو نقصان ہو رہا ہے۔اس لئے محکمہ اوقاف کوزائرین کمپلیکس کا قبضہ پولیس سے واگذار کراکے دینیاورپولیس افسران کو زائرین کمپلیکس کی بجائے متبادل جگہ پر ٹھکانہ بنانے کا حکم جاری کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن