لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی طارق محمود کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ طارق محمود نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 113 سے امیدوارمیاں مبین حیات کی درخواست پر سماعت کی جس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی طارق محمود کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے درخواست گزار کے وکیل مبین قاضی نے دعوی کیا کہ ایم پی اے طارق محمود نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اور اثاثوں کو ظاہر نہیں کیا۔ طارق محمود نے بیرون ملک ملازمت کے بارے کو بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا. درخواست گزار کے وکیل نے میاں نواز شریف کیس کا حوالہ دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی طارق محمود کو نااہل قرار دیکر ان کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کو منسوخ قرار دیا جائے۔
مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طارق محمود کی نااہلی کیلئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کر دیئے
Feb 03, 2018