رینجرز کی کارروائی، مختلف علاقوںسے 19 ملزم گرفتار، اسلحہ منشیا ت برآمد

Feb 03, 2018

کراچی( کرائم رپورٹر) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 19ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، ایمونیشن ، منشیات اور مسرو قہ سامان برآمد کرلیا ۔پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق بہادر آبادا ور گلبرگ سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان محمد اسماعیل عرف فوجی او رمحمد زبیر عرف ماما کو گرفتار کیا گیا جو ٹارگٹ کلنگ ، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور زمینوں پر قبضے میںملوث ہیں میٹھا در، کھارا در اور کلری میں چھاپے مار کر چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک نوید بلوچ کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے جب کہ پانچ ملزمان محمد شفیق عرف پپی، فیضان عرف فیضی، زبیر اسرار خان لیاری گینگ وار کے کارندے ہیں ترجمان کے مطابق ملزم نوید بلوچ 18 جنوری2018 کو دستی بم کے حملے میںملوث ہے جب کہ دیگر ملزمان بھتہ خوری ، ملک کے خلاف وال چاکنگ، غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل اور سہولت کاری میںملوچ ہیں ادھر ملیر سٹی ، گذری او ربہادر آباد سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میںملوث ملزمان صابر خان، طارق حسین عرف کالا ، فیضان، فیض محمد ، عبدالعزیز اور یوسف کو گرفتار کیا گیا جب کہ ڈاکس اور گلبرگ سے منشیات فروشی میںملوث چار ملزمان محمد نوید عرف لنگڑا، حسین علی عرف لالو، اختر زمان اور محمد احمد عرف خشکا کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ 

رینجرز کارروائی

مزیدخبریں