نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی صحافی پراوین سوامی نے انکشاف کیا ہے کہ کلبھوشن ’’را‘‘ کے خفیہ مشن کا حصہ تھا، پکڑے جانے پر انڈٰین نیوی نے ریکارڈ غائب کر دیا۔ پراوین سوامی کے مطابق کلبھوشن یادیو نیوی کا حاضر سروس افسر تھا، جو کئی سال سے چاہ بہار میں "را" کے خفیہ مشن پر تھا۔ انہوں نے کہا جب معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد پکڑا گیا تو بھارتی نیوی نے ریکارڈ غائب کردیا۔ کلبھوشن کے (ر) نیوی افسر ہونے کا بھارتی دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، تحقیقاتی صحافی نے ریٹائرمنٹ کی تاریخ معلوم کرنے کیلئے محکمہ دفاع سے رجوع کیا تو بھارتی حکام جواب دینے کے بجائے آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔ پراوین سوامی کا کہنا ہے کہ ایک اور بھارتی خفیہ ایجنسی " اسٹیبلشمنٹ 22 " بھی لاہور اور کراچی میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔