عمران نے سیاست سے شائستگی ختم کردی‘ کسی سے اتحاد نہیں کرینگے: اسفند یارولی

ہرنائی(صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہا ہے کہ کپتان کے آنے کے بعد سیاست سے شائستگی ختم ہوچکی وہ صرف گالی دینا جانتے ہیں ، اے این پی نے کبھی غیرآئینی اورغیر جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا نہ دے گی ،کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے ۔جمعہ کوہرنائی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کاسی پیک کے مغربی روٹ سے متعلق وعدہ وفاکیاجائے۔اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ زرداری کے ساتھ اتحاد کیا تو صوبے کو نام دینے میں کامیاب ہوئے ،18ویں ترمیم میں ہم نے پختونوں کے حقوق کا تحفظ کیا۔فاٹا اصلاحات کی صرف مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی مخالفت کررہے ہیں۔باچا خان قوم کے بچوں کو اپنا سمجھتے تھے یہی فرق ہے ہماری اور مخالفین کی سیاست میں ،مخالفین میرے کسی وزیریا ممبر پر کرپشن ثابت کریں پھر بات کریں ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا، سب کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے چور اور ایماندار کا پتا چل جائیگا۔اسفندیار ولی نے کہا کہ افغانستان میں جنگ امریکہ نے شروع کی تھی، اب ذمہ داری ہم پر ڈالی جارہی ہے، دو عالمی جنگوں میں اتنا خون نہیں بہا جتنا کچھ سال میں پختونوں کا بہایا گیا۔

اسفند یارولی

ای پیپر دی نیشن