اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ٹرمپ کے ناشتہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔بلاول بھٹو 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام میں شریک ہوں گے۔ وہ ایک ہفتے تک امریکہ میں قیام کریں گے۔بلاول بھٹو آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر اور ورلڈ بنک کا بھی دورہ کریں گے۔بلاول بھٹو امریکی کانگریس کے اراکین سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سینٹر فرحت اللہ بابر اور سینٹر سلیم مانڈوی والا بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے دورے پر چلے گئے
Feb 03, 2018