میانوالی: معمولی جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا

Feb 03, 2018

میانوالی+ موچھ (نامہ نگاران) بدبخت بیٹے نے سگی ماں کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم سمیع اللہ خان کا ماں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس رنجش پر اس نے لال خاتون پر فائرنگ کردی جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کے بھائی محمد احمد خان کے مطابق اپنی ہمشیرہ لال خاتون بیوہ کے گھر میں موجود تھا کہ شام 7 بجے کے قریب اچانک اسلحہ سے مسلح اس کا بھانجا سمیع اللہ خان اپنے ساتھی عبدالواحد خان کے ہمراہ آیاگیا اور لال خاتوں کو للکارا کہ رابعہ بی بی سے جھگڑاکرنے کا مزہ چکھاتے ہیں اور فائرنگ کردی، گولیاں لگنے کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے بھاگ گئے۔ لال خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی‘ وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ مقتولہ اور رابعہ بی بی زوجہ عبدالغفار کے مابین عصر کے وقت جھگڑا ہوا تھا جس رنجش پر بیٹے نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ تھانہ موچھ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔ 

مزیدخبریں