بہاولنگر: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمودکا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت )لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کے جسٹس عاطر محمود نے بہاولنگر ڈسٹرکٹ جیل کی خصوصی انسپکشن کے دوران مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔جسٹس عاطر محمود نے جیل سپرٹنڈنٹ زبیرچیمہ کے دفتر میں شنوائی کرتے ہوئے 7قیدیوں کو رہاکرنے کا حکم سنادیا۔ جسٹس عاطر محمود کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا عبدالرشید،سمیت دیگر ججز بھی ان کے ہمراہ تھے۔جیل آمد کے موقع پر جیل سپرٹنڈنٹ زبیر چیمہ،ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل محمد نسیم اور اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ جیل زیاد احمد سمیت دیگر عملہ نے ان کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے جسٹس عاطر محمود کو سلامی پیش کی۔جسٹس عاطر محمود نے قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے اور کچن کادورہ کیا،جبکہ ہسپتال میں موجود قیدی کی خیریت بھی دریافت کی اوردستیاب ادویات کا جائزہ لیا۔دورہ کے دوران قیدیوں کے لئے فنون لطیفہ سے متعلقہ کتابوں کے سٹالز کا جائزہ لینے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کی تمام بیرکوں و دیگر شعبہ جات کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔جسٹس عاطرمحمود نے دورے کے بعدجیل سپرٹنڈنٹ زبیر چیمہ کے دفتر میں بیٹھ کر جیل کے ریکارڈ کامعائنہ کیا،اور مختلف نوعیت کے مقدمات کی شنوائی کرتے ہوئے مختلف کیسز میں ملوث سیف الملوک،محمد اجمل،عابد اللہ،جمیل داد،محمد ناصر ،بختیار احمد اور محمد ندیم کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس عاطر محمود نے جیل سپرٹنڈنٹ زبیر چیمہ کو جیل میں تزئین و آرائش،مذہبی اور فنون لطیفہ کی سر گرمیوںسمیت قیدیوں کے لئے کھیل کی سہولیات کا بندو بست کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...