شرقپور، سرگودھا‘سرائے عالمگیر: گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری‘ شہری پریشان

Feb 03, 2018

شرقپور شریف، سرگودھا،سرائے عالمگیر (نامہ نگاران) شرقپور شریف اور گردواح میں بجلی کی بدترین اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کرجانے پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور لیسکو کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ دوسری طرف شہر میں سوئی گیس کا پریشر میں بھی نمایاں کمی واقع ہونے سے شہری سخت مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔ سرا ئے عا لمگیر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے موسم سر ما میں صارفین کے ناک میں دم کر دیا مختلف علاقوں میں دن رات کے اوقات ہو نیوالی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بے لگام ہو نے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں ۔سرگودھا اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش نے چولہے ٹھنڈے کردیئے جس کی وجہ سے ہوٹل اور بیکری مالکان کی چاندی ہوگئی گیس کی طویل بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل مالکان نے کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بڑھا دیئے۔ 

مزیدخبریں