سیالکوٹ(نامہ نگار)حاجی پورہ پولیس کا محلہ مبارک پورہ میں سرچ آپریشن،غیر قانونی طور پر مقیم بارہ افغانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ روز تھانہ حاجی پورہ پولیس نے محلہ مبارک پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم بارہ افغانیوں رحیم اللہ ، رحمت اللہ خان، نعمت اللہ، سیف اللہ، موسیٰ خان، شمس اللہ خان، عصمت اللہ خان، حضرت گل، حضرت میراں، محمد اللہ، عبداللہ خان اورخان آغا کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا۔