اقوام متحدہ اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہئیں: پاکستان

Feb 03, 2018

نیو یارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہئیں، غیرجمہوری عناصرکومضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری کے منافی ہے، عالمی امن و استحکام کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے،سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے لچک اورافہام وتفہیم کے جذبے کی ضرورت ہے۔ سلامتی کونسل اصلاحات پر بین الحکومتی مذاکرات میں اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ غیرجمہوری عناصرکومضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری کے منافی ہے، پاکستان سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، شفاف اورجوابدہ بنانے کا حامی ہے جب کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہئیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا عالمی امن و استحکام کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے، توقع ہے امسال سلامتی کونسل میں اصولوں کو مفادات پرفتح حاصل ہوگی اورسلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے لچک اورافہام وتفہیم کے جذبے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں