عقیدہ ختم نبوت پر شبخون مارنے والوں کو تحفظ دینا افسوسناک ہے: اشرف آصف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺاور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ’’یوم مطالبات ختم نبوت‘‘ منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر کے ہزاروں خطباء نے حلف نامہ ختم نبوت کے ذمہ داروں کو بے نقاب کر کے انہیں سزا دلوانے اور رانا ثناء اللہ کے قادیانیت نواز بیانات پر اسے بر طرف کر کے اس پر کیس چلانے اور شہداء ختم نبوت کا قصاص لینے کے لیے قراردادیں منظور کرائیں۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا منظور شدہ مطالبات ختم نبوت پر عملدر امد کروائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ افسوس ہے کہ اس ملک میں ختم نبوت پر شب خون مارنے والوں کو چھپایا جا رہا ہے۔ قوم حکمرانوں کی واردات سے پوری طرح آگاہ ہو چکی ہے۔ ولید احمد شرقپوری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن