اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس آف پاکستان ، مسٹر جسٹس میاںثاقب نثار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزکے بیانات کانوٹس لے لیا۔جمعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے دانیال عزیزکوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے،عدالت نے انہیں کو 7فروری کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ کرے گا۔خیال رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے طلال چودھری کی بھی عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس لیا تھا۔ عدالت عظمی لیگی رہنما کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت 6 فروری کو کرے گی۔
دانیال عزیز کوبھی توہین عدالت کا نوٹس 7فروری کوسپریم کورٹ طلب
Feb 03, 2018