مودی مسلمانوں کے خون کا پیاسا: مشال ملک‘ بھارتی مظالم کیخلاف لبرٹی چوک پر مظاہرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان اورکشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی قیادت میں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف لبرٹی گول چکر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس پی ٹی آئی کے کارکنان ، سول سوساٹی ، وکلاء سماجی کارکنان اور کشمیری عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر غلام محی الدین دیوان اورمشال ملک نے مظاہرین سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور آزادی کی تحریک کی اس جد وجہد کی بھر پور حمایت اور اُن مظلوم کشمیر ی عوام کو سلا م پیش کر تی ہے ، 5فروری کو پورا پاکستان کشمیروں سے اظہار یکجتی کے لیے سڑکو ں پرنکلے گا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے ، عالمی براداری اور مسلم حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے ، کشمیروںکی قربانیں رائیگاں نہیں جائیں گی ، کشمیر میں جب تک ایک کشمیری بھی زندہ ہے وہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑتا رہے گا ، مودی مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے ، کشمیر میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی ۔انہوںنے کہاکہ یاسین ملک کی گرفتاری کی مذمت کر تے ہیں ، اُن کی جان کو خطر ہ ہے ، بھارت کشمیر میں مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ، کشمیر کی بیٹیوں کی عزتیںمحفوظ نہیں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جانوروں کے حقوق کا شور اٹھانے والے نام نہاد بھارتی کشمیریوں پر ہو نے والے مظالم پر کیوں نہیںبولتے ، پاکستان نے کلبوشن جیسے دہشت گرد کو اپنے خاندان سے ملوانے کا انتظام کیالیکن مجھے اور میری بیٹی کو کئی سالوں سے یاسین ملک سے نہیں ملنے دیا جاتا ، عالمی برادرای کو خطے میں امن کے قیام کے لیے کشمیر کے مسئلے کو حل کر نا ہو گا۔ اس موقع پر فاروق آزاد ، حاجی اعجاز دیوان ، مدثر بٹ ، اشتیاق ملک ، عرفان احمد ، فاروق ڈار ، آفتاب گل ، عدنان، رضوان ، عالم بٹ ، ثاقب سلیم بٹ، ذکا دیوان، عادل بٹ ، عمران ، چوہدری تعیظم ، ممتاز جوئیہ، شاہد لال دین اور جنید دیوا ن سمیت بڑی تعدار میں کشمیری عوام موجود تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن