ساندل ایکسپریس میں 3 غیرقانونی وینڈرز پکڑے گئے ‘5 ہزار فی کس جرمانہ ایس ٹی کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز

Feb 03, 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی) ڈویژنل کمرشل آفیسر نے اچانک چھاپہ مار کر ٹرین میں موجود غیرقانونی وینڈرز کو قابو کر لیا قابو کئے گئے تینوں وینڈروں کو 5 ہزار روپے فی کس کے حساب سے جرمانہ کیا گیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود ٹرین ایس ٹی کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ سرگودھا سے ملتان کے لئے آنے والی ساندل ایکسپریس کو ڈی سی او ریلوے سعید احمد نے عبدالحکیم سے ملتان تک اچانک چھاپہ مار کر چیک کیا تو اس میں تین افراد غیرقانونی طور پر کھانے پینے کی اشیاء بیچ رہے تھے۔

مزیدخبریں