راولپنڈی(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج اصغر خان نے ٹاپ سٹی اسلحہ و بارود برآمدگی کے مقدمہ میں پانچ گواہان پر جرح اور رینجرز اہلکار ذوالفقار (ڈی ایس آر)کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کردی ،مقدمہ میں نامزدملزمان کنور معیز،عیسیٰ وغیرہ کیخلاف بارود اور اسلحہ برآمد ہونے پر رینجرز اہلکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان عدالت عالیہ سے ضمانت پر ہیں آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ رینجرز اہلکار ذوالفقار پر جرح ہو گی۔