ایران:حجاب مخالف مہم میں حصہ لینے والی 29خواتین گرفتار

ایران میں سر ڈھانپنے کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت پولیس نے حجاب مخالف سوشل میڈیا مہم میں حصہ لینے والی 29خواتین کو گرفتار کرلیاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے کے دوران دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں سے عوامی مقامات پر حجاب نہ کرنے پر کم از کم 29خواتین کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ایرانی پولیس کا موقف ہے کہ جن خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے ایک پراپیگنڈا مہم کے تحت حجاب اتارا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ پراپیگنڈا مہم غیر ممالک میں مقیم ایرانی شہریوں نے شروع کر رکھی ہے جو گزشتہ برس دسمبر سے شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔اس مہم کے ذریعے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حجاب لازمی طور پر کرنے کی پابندی کو ختم کرے۔یاد رہے کہ ایران میں1979کے اسلامی انقلاب کے بعد 9برس سے زائد عمر کی لڑکیوں کو لازمی طور پر سر ڈھانپنا اور عبایا پہننا لازمی ہوتا ہے۔اس پابندی کی خلاف ورزی پر کسی بھی خاتون یا لڑکی قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن