کراچی (آئی این پی، صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے جمہوریت پر حملے جاری ہیں، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، حکومت کی معاشی ٹیم کہاں گئی ؟ ہمیں غیرجمہوری قوتوں کیخلاف جدوجہد کرنی ہے۔ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم معاملات پر توجہ نہیں دیتے، وہ تو شہبازشریف کی تنقید تک برداشت نہیں کرسکتے، حکومت کو اپنی سوچ بدلنا پڑے گی۔جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق پر کمپرومائز نہیں کرینگے، عوام اور سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر حقوق کا تحفظ کرینگے، ہم نے جمہوری سپیس حاصل کی وہ انڈرمائن ہوئی، سانحہ اے پی ایس کے بعد ملٹری کورٹ کی اجازت دی تھی، اینف ازاینف، ہم نے اپنی سپیس واپس لینی ہے، جمہوری پاکستان کو تحفظ بھی دلائیں گے، اگرکوئی ریڈلائن کراس کرے گا تو بھرپور ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا مانتا ہوں ماسٹر پلان پر فوکس کرنا چاہیے، پرانے ماسٹر پلان کے بجائے نئے ماسٹرپلان پر کام کرنا چاہیے، ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، عوامی حکومت غریبوں کی دکانوں، گھروں کو نہیں توڑ سکتی، جب ایسا دیکھتا ہوں تومجھے دکھ ہوتا ہے۔صحافی نے شادی سے متعلق سوال کیا کہ کیا وہ پہلے شیروانی وزیراعظم کی پہنیں گے یا شادی کی؟ تو بلاول بھٹو نے کہا شادی کے حوالے سے سٹریٹجک پلاننگ جاری ہے، سوچ رہا ہوں ایک شادی کروں یا چار، چاروں صوبوں میں ایک، ایک شادی کرنے کا سوچ رہا ہوں۔
بلاول بھٹو
جمہوریت پر حملے جاری، ہمیں غیرجمہوری قوتوں کیخلاف جدوجہد کرنی ہے، چاروں صوبوں سے ایک ایک شادی کا سوچ رہا ہوں: بلاول
Feb 03, 2019