اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت آفس مینجمینٹ گروپ (او ایم جی)گریڈ اٹھارہ کے اٹھارہ افسروں کو گریڈ انیس میں ترقی اور تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔جن کے مطابق انتیا تراب کو گرید انیس میں ترقی دیکر ڈائریکٹر سٹاف ویلفئیر آرگنائزیشن لگا دیاگیا ہے، اسی طرح سے عبدالوحید میمن کو ترقی دینے کے بعد ڈپٹی سیکرٹری تجارت، نوید اختر کو ڈی ایس پیٹرولیم، محمد انور کو فنانس ڈویژن، منیر احمد تجارت، نور احمد بروہی فنانس ڈویژن، محمد عارف تحسین اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، غلام فاروق فنانس ڈویژن، عبدالرزاق بنگش فنانس ڈویژن،عدنان رشید خان پاور ڈویژن، فیروز خان کابینہ ڈویژن، ونج ہراج گھمانی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، جمیل اختر خان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ملک افتخار احمد دفاع، محمد رضوان شریف پوسٹل سروسز، سید فرخ محبوب امور اقتصادی ڈویژن، ظفر محمود اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایس ایم حسن اختر امور اقتصادی ڈویژن، سہیل رشید خان وزارت دفاع، محمد اقبال بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، عبدالرزاق بھٹی کو ایوی ایشن ڈویژن، ڈاکٹر شہزاد خورشیدکو سیکشن ٹین کے تحت ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔
انیتا تراب‘ عبدالوحید میمن‘ نوید اختر سمیت 18 افسروں کی گریڈ 19 میں ترقی
Feb 03, 2019