ایڈوٹکو گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے مستقبل کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ایڈوٹکو گروپ “edotco”نے پاکستان میں جاری اپنے آپریشنز کے ذریعے ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن کے مستقبل کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ ملک میں تیزی سے بڑھتا ہوا اسمارٹ فون کا استعمال اگلے پانچ سال میں 30فیصد سے 60فیصد تک تجاوز کر جائے گا ۔تاہم مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے کمپنی پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں ترقی کے لیے بہترین سروسز فراہم کرے گی ۔پاکستان میں موبائل ڈیٹا کے استعمال میں پانچ گنا اضافے کی وجہ سے ملک میں ٹیلی کام کی صنعت کو 2020تک30, ہزارنئی ٹاور سائٹ کی ضرورت ہے ۔نئی سائٹس کے ذریعے دیہی اور دور دراز علاقوں تک نیٹ ورک کوریج کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے ڈیٹا کے استعمال میں معاونت ملے گی جس سے صارفین کی 3Gسے 4G یا اس سے بھی اگلے نیٹ ورک پر منتقلی ممکن ہوسکے گی ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈوٹکو گروپ کے سی ای او -سریش سیدھو نے کہا "ہم پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں جاری ترقی سے بہت پر امید ہیں ۔ تحقیق کے مطابق ملک میں اس وقت 14,000ٹاور سائٹس کی کمی ہے۔ ہمیں ٹاورز کی تعداد میں اضافے کیے بغیر اور لیپنگ سائٹس میں کمی لانا ہوگی ۔ انفراسٹرکچر سروسز فراہمی کے ساتھ ساتھ ایڈوٹکو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سیاور ڈیجیٹلائیزیشن کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو بہترین اور موئثر انداز میں چلا رہا ہے ۔ ایڈوٹکو اس وقت6ممالک میں 28,500سے زائد ٹاور کے ذریعے سروسز فراہم کر رہا ہے ۔ گزشتہ پانچ برسوں میں کمپنی نے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو مضبوط نیٹ ورک کوریج اور کم قیمت انفراسٹرکچر کی شراکت داری سروسز فراہم کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...