اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے سولہویں صوبائی کنونشنز کا اعلان کیا ہے۔ یہ کنونشنز مارچ اور اپریل 2019ء کے دوران سکھر، ملتان، پشاور، مظفرآباد اور کوئٹہ میں منعقد ہوں گے۔ ان کنونشنز میں صوبے بھر سے ڈاکٹرز کی بڑی تعدادشرکت کرتی ہے، جہاں ملک کے نامور طبی ماہرین اور سکالرز کے لیکچرز منعقد ہوں گے ، تحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے اور سی ایم ای ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسلامی اور طبی اخلاقیات اور قومی و بین الاقوامی موضوعات پر بھی ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پیما کے ممبران آئندہ دو سالوں کے لیے صوبائی صدور اور ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کا انتخاب بھی کرتے ہیں۔