مہنگا ترین پیکج عام آدمی کو فریضہ حج کی ادائیگی سے روکنے کے مترا دف ہے،عامرصدیقی

Feb 03, 2019

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جو بلا شبہ صاحب استطاعت پر فرض ہے ،ان خیا لات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امید واراور صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم کے عہدیدار محمد عامرصدیقی نے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت کا ملکی تا ریخ کے مہنگے ترین حج پیکج نے حاجیوں کوحج کی ادائیگی سے روکنے کے مترا دف ہے ہر مسلمان پا ئی پائی ،جمع کر تے ہو ئے حج کا فرض ادا کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے،ریا ست مدینہ کے دعویدار حکومت کا قوم کو دیا گیا حج پیکج مکہ مدینہ کی زیارت اور دینی فریضہ کی ادائیگی سے محروم رکھنے کی سازش ہے ،حکومت حجاج کرام کو سہولت فراہم کرے اللہ کے مہمانوںکو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزیدخبریں