وزیر اعظم عمران خان کے دامن پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں، راشد شفیق

Feb 03, 2019

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ پاکستان میں پہلی ایسی حکومت آئی ہے جس پر قوم کو اعتماد ہے کہ ان کا وزیر اعظم عمران خان کے دامن پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں 2019 ء میں عمران خان کی قیادت میں معاشی بدحالی سے نکل کر معاشی طور پر مضبوط پاکستان میں داخل ہوں گے سکستھ روڈ پر کیش اینڈ کیری کے افتتاح کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ہمارے مخالفین منی بجٹ پر تنقید کررہے تھے لیکن اس بجٹ کو پاکستان میں کاروباری برادری نے سب سے زیادہ سراہا ہے، اس بجٹ میں کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں ہماری حکومت نے ملک میں ایسا ماحول بنا دیا ہے جس کی ذریعے اوورسیز پاکستانی اپنا پیسہ پاکستان میں بھیجیں گے عمران خان کی قیادت میں ہم دن رات کام کررہے ہیں تاکہ گذشتہ 30 سے 35 سالوں کی زیادتیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔

مزیدخبریں