اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک ) تعمیری اور سپور ٹس سر گر میاں معا شرے کا رو شن چہر ہ ہیں،پا کستان کے سا فٹ امیج کو اُ جا گر کر نے کی ذ مہ داری ہم سب کی ہے،مقا م شکر ہے کی در سگاہوں میں سپو ر ٹس سر گرمیو ں کے فرو غ کے حو الے اساتذہ کرام اپنے فر ائض سے غا فل نہیںان خیالا ت کا اظہار سا بق وفا قی وزیر اطلا عات و نشریات مر یم اور نگز یب نے آج یہا ں نیو صد یق پبلک سیکنڈری سکو ل سٹلا ئٹ ٹا ئو ن کے سا لا نہ سپور ٹس فیسٹو ل میں مہما ن خصو صی کی حیثیت سے خطاب میں کیا۔ ان کے ہمراہ ماہر تعلیم حسن اختر، ڈاکٹر اورنگ زیب اور ایو نٹ آرگنائزر راجہ قاسم (بنٹی) بھی تھے۔مہما ن خصو صی مر یم اورنگر یب کا کہنا تھا کہ پا کستا نی نونہا ل زھانت وقابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں،خو شی ہے کہ طلبہ وطا لبات تعمیری سر گرمیوں کے سلسلہ کے ساتھ کھیل کو د کا بھی حصہ بن رہے ہیں جس طر یقے سے طلبہ وطالبات کھیلو ں میں حصہ لے کر آ گے بڑھ رہے ہیں،یقینا ا س سے مستقبل میں مختلف شعبو ں کو اچھے کھلا ڑی میسر آ ئینگے، انھو ں نے کا میا ب ایونٹ پر سی ای او ڈا کٹر حسن ظہور عبا سی،پر نسپل گر لز سیکشن تہمینہ اسلم اور ان کی تد ر یسی ٹیم کو مبار کباد پیش کی۔ اس سے پہلے ڈاکٹر حسن ظہور عباسی نے بتایا کہ سپورٹس اور علم و ادب کی سرگرمیاں ان کے تعلیمی کیلنڈر کا حصہ ہیں ایسے ایونٹ سے بچوں کی شخصیت سازی اور کردار سازی میں مدد ملتی ہے انہوںنے مہمان خصوصی کی طرف سے سپورٹس سرگرمیوں کی توصیف کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ بعد میں میوزک چیئر‘ بوری ریس اور جمناسٹک کی پرفارمنس ہوئی۔
سپور ٹس سرگرمیاں پاکستانی معا شرے کاسافٹ امیج ہیں: مر یم اور نگز یب
Feb 03, 2019