کراچی (سٹی ڈیسک)جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغرب نے عالم اسلام پر جنگ مسلط کر رکھی ہے اسلامی تحریکیں مسائل و مصائب سے دوچار ہیں۔ہمیں اپنی بنیادوں کو مضبوط و مستحکم کرنا ہے اور سیکولر ازم و لبرل ازم کے خلاف متحد ہوکرغلبہ اسلام کے لیے اقامت دین کی تحریک کو پوری قوت سے آگے بڑھانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ برائے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس کا مقصد اقامت دین و دعوت دین کی جدوجہد میں اخلاقی صفات و مطلوب کردار اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر نائب ناظمہ سندھ رخشندہ منیب ،شگفتہ ابراہیم ،عظمی عمران اور نگران نشرواشاعت سندھ عالیہ شمیم نے بھی خطاب کیا۔جس میںخواتین