کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کا جو بیڑا اٹھایا ہے، اس پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے، جلد اس کا افتتاح کیا جائے گا، کالا باغ ڈیم بنانے کیلئے بھی اپوزیشن سے بات ہو رہی ہے، جب بات میرے ملک کی ہو تو اس کیلئے ہم سب کچھ کرنے کو تیار ہوں،کراچی کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا ئے گی۔ قوم بے فکر ہو جائے،کچھ دنوں میں اپنے حلقے کی عوام کیلئے شیلٹرز ہومز کا افتتاح کیا جائے گا۔ مفت کھانا اور فری ڈسپنسری بھی اپنے بل بوتے پر قائم کررہا ہوں۔، کچھ دنوں میں آر او پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس کیلئے صوبائی خزانہ سے کچھ بھی نہیں لیا گیا۔وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔