پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپی کے حکومت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے نیا قانون چیریٹی ایکٹ تیارکرلیاہے۔ صوبائی کابینہ کی جانب سے بل کو منظوری دینے کے بعد صوبائی اسمبلی کی آئندہ اجلاس میں اسے پیش کیا جائیگا،مجوزہ بل کے تحت خیراتی ادارے، صدقات اور چندہ اکھٹاکرنے کو قانون کے دائر کار میں لایا جائے گاجس میں قانون کے تحت خیراتی اداروںپر نظر رکھنے کے لئے کمیشن قائم کیا جائیگا،مجوزہ بل میں غیر قانونی طریقہ سے خیرات،صدقات اورچندہ اکٹھا کرنے پرچھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی تجویزدی گئی۔ جس میں کمیشن کوکسی بھی صورت میں خیراتی اداروں کے خلاف انکوائری کا حق حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ کمیشن کے پاس خیراتی اداروں کے آڈٹ کااختیاربھی ہوگا۔
خیبر پی کے حکومت نے دہشت گردی کو مالی معاونت روکنے کیلئے قانون بنا لیا
Feb 03, 2019