کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے مختلف علاقوں میں بمباری اور جھڑپوں میں 36 طالبان، 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ صوبے سرپل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں چھ فوجی اہلکار جب کہ جوابی کارروائی میں 9حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے علاقے کو کنٹرول میں لے لیا، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم غیرملکی خبررساں ادارے نے دعوی ٰکیا ہے کہ حملہ طالبان کی جانب سے کیا گیا ہے۔سکیں۔صوبہ فرح میں بمباری سے 5 طالبان ہلاک اور 7 زخمی جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ ننگرہار میں فضائی حملوں میں داعش کے دو دہشت گردوں سمیت 5 طالبان مارے گئے صوبہ بلخ کے علاقے بارگاہ میں فضائی حملے میں 12 طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ہلمند میں بھی بمباری سے طالبان رہنما ملا شیر آغا 5 ساتھیوں سمیت مارے گئے۔